Best Ghazal اُن کی محفل میں آنا پڑے گا



اُن کی محفل میں آنا پڑے گا
جو بھی ٓایااُسے جانا پڑے گا

دل جس سے لگاؤ گے زمانے میں
وہ جو رُوٹھا تو اُسے پھر منانا پڑے گا

دنیا میں لے کر قسمت کیسی آئیں ہیں
کسی طرح کبھی اس کو آزمانا پڑے گا

آج جس کو ا پنی زندگی سے نکل جانے کا کہتے ہو
مشکل جب بھی آئے گی اُسے پھر بُلانا پڑے گا

زندگی گر ہنسی خوشی اپنی چاہتے ہو گذارنا
اس کے تلخ لمحوں کوتمہیں بھلانا پڑے گا

زمانہ کچھ نہیں کرتا ہے کبھی کسی کے لئے
کہتے ہیں کہ خود ہی مقدر اپنا بنانا پڑے گا

ظلمت کے اس دور میں روشنی ایسے نہ پاؤ گے
اپنے جسم و جاں کو بھی تمہیں جلانا پڑے گا

دنیا کے ساتھ ساتھ فکرِ آخرت بھی کر لو کاشف
جو کیا ہے اس جہاں میں، محشر میں بتانا پڑے گا










Best Ghazal اُن کی محفل میں آنا پڑے گا Best Ghazal اُن کی محفل میں آنا پڑے گا Reviewed by Aamir Rana on 3:40 AM Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.